Past Issues
2005  2006  2007  2008  2009

Tel: (647) 299-0001       

email: info@ecanadaexpress.com        website: www.ecanadaexpress.com

Our Team

Love  the  Entire  Creation  of  Allah,   but  not  through  Deception

 CANADA EXPRESS

Read the latest News ,Views & Analysis

 

                                                                   Online Edition

 

 

 

                   

 سال کا سب سے چھوٹا دن گزر گیا

دورانیہ صرف 8گھنٹے'55منٹ اور34سیکنڈ تھا

کینیڈا میں موسم سرما کاسرکاری طور پرآغازبھی ہو گیا ہے

ٹورانٹو{کینیڈا ایکسپریس}اکیس دسمبر موسم سرما کا پہلا  اور سال کا سب سے چھوٹا دن تھا ۔اس دن سورج کی روشنی سب سے کم وقت تک رہی اور رات لمبی تھی۔  22دسمبر سے دن بڑے ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی روشنی پہلے سے زیادہ وقت تک رہے گی۔ سرکاری طور پر موسم سرما کا آغازبھی اکیس دسمبر کی شام 5بجکر 47منٹ پر ہوا۔ اکیس دسمبر  کوکینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر ٹورانٹو میں دن کا دورانیہ  8 گھنٹے ' 55منٹ اور 34سیکنڈ کا تھا۔ سورج صبح 7:48پر طلوع اور شام 4:44پر غروب ہو ا۔ یاد رہے کہ یہ اس سال کا سب سے تاخیر سے سورج کا غروب ہونا نہیں تھا کہ سات ' آٹھ 'نو'دس اور گیارہ دسمبر کو سورج 4:40پر غروب ہوا تھا لیکن ان دنوں کو سب سے چھوٹا دن اس لئے نہیں کہا جا سکتا تھا کہ ان تواریخ کو سورج طلوع بھی جلدی ہوتا رہا تھا ۔ یاد رہے کہ اکیس دسمبر کے بعد سورج کے دیر سے طلوع ہونے کا سلسلہ آٹھ جنوری تک جاری رہے گا کہ اس روز سورج صبح  7:51پر طلوع ہو گا'تاہم اکیس دسمبر کے بعد سے ہم صبح کی نسبت شام کو سورج کچھ اور دیر تک دیکھ سکیں گے'یعنی غروب دیر سے ہو گا۔ یوں 22دسمبر سے دن کا دورانیہ چند سیکنڈ روزانہ بڑھنے لگا ہے اور 3 جنوری 2010کے بعد سے صبح اور شام دونوں اوقات میں سورج کی روشنی دیر تک رہے گی اور اس میں روزانہ تقریباً ایک منٹ کا اضافہ ہونے لگے گا۔ یہ سفر یونہی جاری رہے گا ' حتی کہ مارچ میں ہم بہار کا نظارہ کریں گے اور جون کی اکیس تاریخ سے موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا۔

Updated : Dec 22,2009 

 

 

counter free hit unique web